حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور قدس بریگیڈ کے نائب چیف جنرل حجازی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس اسلامی اور انسانیت کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل حجازی مزاحمتی تحریک کا ایک نمونہ تھے جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ اسلام و مسلمین کی کامیابی اور انسانیت کے بقا کے لئے وقف کیا مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حاج شہید قاسم سلیمانی کے ہمراہ جنرل حجازی نے خطے کو خونخوار دہشتگردوں سے آزاد کروانے میں اہم کردار ادا کیا اور آپ کی خدمات رہتی دنیا تک زندہ و پائندہ رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جنرل حجازی اگرچہ اس دنیا میں نہ رہے لیکن آپ کا کردار تا روز ابد روشن و تابناک رہے گا جو ہمیشہ ایک تحریک بن کر ظالم اور ظلم کا خاتمہ بن جائے گا انہوں نے پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلیٰ عہدیداروں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلند کے لئے دعا کیا۔